پنجاب حکومت کی ڈویژن بھرمیں جاری ترقیاتی منصوبے جلدمکمل کرنے کی ہدایت

پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن میں پہلے سے جاری اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے سست روی کا شکار منصوبوں کے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔ غفلت اور نااہلی کے مرتکب افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپ دیاگیاہے ۔ بیشتر منصوبے سڑکوں، گلیوں، سکولوں، قبرستانوں، ڈسپنسریوں، سیوریج، ڈرینج اور واٹر سپلائی کے ہیں ۔ صوبائی حکومت کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق حکومت کی طرف سے فنڈز کے اجرا کے باوجود بیشتر منصوبے تاخیر کا شکارہیں جس کا حکومت نے سختی سے نوٹس لیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں