گوجرانوالہ کے ٹرانسپورٹرز کو گاڑیوں میں اضافی سیٹیں فوری ختم کرنیکی ہدایت کردی گئی ، ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کوآرام دہ سفری سہو لیات یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کنز یومر کورٹ میں شہری تاجد ین ملک نے استغاثہ دائر کیا کہ وہ سٹار ٹریول گوجرانوالہ سے کوچ کے ذریعے سفر کرکے لاہور گیا توکوچ میں اضافی سیٹیں لگی ہو ئی تھیں اور سامان رکھنے کیلئے بھی جگہ نہ تھی جس کی وجہ سے مجھے اپنا بیگ جھولی میں ہی رکھ کر سفر کرنا پڑا جس سے سائل کو ذہنی کوفت اور پریشانی اٹھانا پڑی اور اسی طرح سائل سے کرایہ بھی زائد وصو ل کیاگیا۔ عدالت نے فریقین کو طلب کیا اور عوامی درخواست پر اپنے ریمارکس میں کہاکہ صارفین کے ساتھ ایسی زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے اور اگر ٹرانسپورٹرز اورمتعلقہ سرکاری محکموں نے صارفین کو بہترین اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم نہ کیں تو متعلقہ اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوامی نوعیت کی اس درخواست پر سخت فیصلہ آنے کے ڈر سے متعلقہ ٹرانسپورٹر سٹار ٹریول اور سرکار ی محکموں کے سر براہوں سیکرٹری ڈی آرٹی اے قیصر نعیم اور ایم وی ای محمد شفیع نے فوری طورپر عدالت میں تحریری بیان داخل کروا یا کہ آئندہ قانون کے مطابق صارفین کو سفری سہولیا ت سرکاری نرخنامہ پر اور گاڑیوں میں قانونی گنجائش کے مطابق سیٹیں فراہم کی جائیں گی، رجسٹرار چودھری فاروق نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے صارف عدالت شبانہ روز کاوشیں کر رہی ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments