گوجرانوالہ: ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے ریلوے لائن کے ساتھ بازار سج گئے

ریلوے کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد دوبارہ مبینہ طور پر ریلوے ملازمین کی ملی بھگت سے ریلوے لائن کے ساتھ بازار سج گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گوندلانوالہ اورشیرانوالہ باغ پھاٹک کے ارد گرد ریلوے لائن کے ساتھ ریلوے کی جگہ پر غیر قانونی طور پر لنڈا بازار ایک بار پھر قائم ہو گیا ہے اور اس کی آڑ میں لو گوں نے یہاں پر مارکیٹ کی طرح سینکڑوں دکانیں ،پختہ تھڑے ،عارضی سٹال اورٹھیلے سجا کر کاروبار شروع کر دیاہے ۔ ریلوے حکام کی جانب سے ریلوے لائن کے اردگرد بیس بیس فٹ کے فاصلے پر دونوں اطراف دیوار بھی بنائی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ریلوے کی جگہ پر لنڈا بازار قائم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں