گوجرانوالہ میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیا کی خرید وفروخت جاری

محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت کے باعث شہر بھر میں ہوٹلوں، میرج ہالوں، سویٹس شاپس، بیکریوں،برگر پوائنٹس پر غیر معیاری اور مضر صحت اشیا کی خرید وفروخت جاری ہے جبکہ بعض مقامات پر فوڈ اہلکاروں کی جانب سے پیسے بٹورنے کا انکشاف بھی ہوا ہے جس پر متاثرہ دکانداروں نے احتجاج کیا۔ شہریوں نے فوڈ اتھارٹی کی ناقص کارکردگی کے پیش نظر اسے فی الفور ختم کرنے اور ملاوٹ مافیا کوسخت سزائیں دینے کامطالبہ کیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں