ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ٹیوٹا) پنجاب کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی گوجرانوالہ میں سیمینار ہوا جس کی صدارت محمد عاصم انیس صدر چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ نے کی اورنواز احمد باجوہ صدر بی او ایم عمران سلیم ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا،پرنسپل انجینئر شہباز حسین،قمر حسین ،ڈی پی او ،ابوبکر آئی پی او اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر جاپان سے آئے ہوئے وفد نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر محمد عاصم انیس نے مختلف سٹالز کا وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے نوجوان تعلیم کیساتھ ساتھ ٹیکنیکل ہنر میں بھی مہارت حاصل کریں ۔ اس موقع پر جاپان کے وفد نے بچوں کی طرف سے لگائے ہوئے سٹالز دیکھے اور ہنر کی تعریف کی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments