جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی دوسری جماعتوں کی طرح روایتی سیاسی جماعت نہیں ، یہ نظام کی تبدیلی کی ایک تحریک ہے جو عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے ۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو بار بار آزمایا گیا اور ہر بار پچھتانا ہی پڑا ، اب پی ٹی آئی کی کارکردگی بھی لوگوں کے سامنے ہے ۔ سینئر نائب صدرجے آئی یوتھ وسطی پنجاب فرقان عزیز بٹ سے ملا قات کے دوران انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ اقتدار کرپٹ اور بد دیانت لوگوں کے بجائے خوف خدا رکھنے والی عوام کی خادم قیادت کے ہاتھ میں ہو تاکہ عوام کی ا مانتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ترقی و خوشحالی کے سہانے خواب دکھا کر قوم کی آرزوؤں کا خون کرنے والے قوم کے مجرم ہیں ۔ ایوانوں میں براجمان سیاسی قیادت ظالمانہ نظام تبدیل کرنے کے بجائے اپنے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے ۔ جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے تاکہ عام آدمی کے حقوق کا تحفظ ہوسکے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments