گکھڑ منڈی پو لیس کی غیر قانونی حراست سے نو جوان بازیاب

عدالتی بیلف نے پولیس تھانہ گکھڑ کی غیر قانونی حراست سے نو جوان کو بازیاب کر لیا۔ پولیس نے بنگلہ آبادی کے رہائشی سجاد ساہی کو غیر قانونی حراست میں لے کر حوالات میں بند کر رکھا تھا۔ سجاد ساہی کے ورثا نے ایڈیشنل سیشن جج وزیر آباد کی عدالت میں رٹ دائر کی جس پر جہانگیر سرور کو بیلف مقرر کیا گیا ،انہوں نے تھانہ گکھڑ میں چھاپہ مار کر سجاد ساہی کو حوالات سے بازیاب کر ا لیا۔ سجاد ساہی کو روزنامچہ یا کسی بھی پر چہ میں نام نہ ہو نے پر حراست میں رکھا ہوا تھا ۔ سجاد نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے مجھے 10گھنٹے حراست میں رکھا ، تشدد کیا اور 60 ہزار روپے بھی میرے پر س سے نکال لئے ۔ سجاد ساہی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ گکھڑ کو آج صبح 9 بجے ریکارڈ سمیت عدالت میں طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں