مسلسل ناقص کارکردگی والے اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے کہاہے کہ ضلع کو معیار تعلیم اور کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب کے پہلے 10اضلاع میں لائیں گے ،مسلسل ناقص کارکردگی والے اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اربوں روپے سرکاری سکولوں پر خرچ کررہی ہے افسر بہترنتائج بھی دیں۔ دستیاب فنڈز کو شفافیت سے خرچ کیا جائے ۔وہ سرکاری سکول جہاں صرف ایک ٹوائلٹ موجود ہے وہاں فوری طور پر دستیاب فنڈز سے ترجیحاً ٹوائلٹ بلاکس تعمیر کیے جائیں۔فرنیچر کی فراہمی،ایل این ڈی ٹیسٹ (اردو،انگریزی،ریاضی) تمام سکولوں میں ٹوائلٹ بلاکس کی تعمیر اور معیار تعلیم کی بہتری کے لیے حکومت کی طرف سے مقرر کیے گئے اہداف (کلاس رومز ، سکول کی صفائی ستھرائی ،اساتذہ اور طلبہ کی حاضری ، انتظامی ومانیٹرنگ افسروں کی طرف سے سو فیصد سکولوں کی انسپکشن) سمیت دیگر کے حصول کویقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ انسپکشن کے دوران اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر طلبہ کا تحریری اور زبانی ٹیسٹ لیں ۔سکولوں کی آئی ٹی اور سائنس لیبزکو مکمل طور فنکشنل کیا جائے ۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خواجہ وقار احمد نے محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اورآئندہ پنجاب بھر میں رینکنگ کے اعتبار سے 25ویں پوزیشن پر ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں