گوجرانوالہ: ای لا ئبریری کا قیام، طلباوطالبات آج ہی رجسٹریشن کروا لیں، تفصیلات جان لیں

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تنویریاسین نے ای لائبریری کی آٹھ روزہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ای لائبریری کا قیام کتاب اور علم دوستی کیلئے اہم سنگ میل ہے ،جدید دور میں اساتذہ ای لرننگ پنجاب ایپ سے بھرپور استفادہ کرسکیں گے ۔ اس موقع پر اساتذہ اور مہمانوں نے لائبریری کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور ممبر شپ حاصل کی ۔ قبل ازیں گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد عاصم انیس نے ای لائبریری کا دورہ کیا اور لائبریری میں دی جانے والی تعلیمی سہولیات کو سراہا اور گوجرانوالہ کے تمام طلبا و طالبات کو پیغام دیا کہ وہ ای لائبریری میں زیادہ سے زیادہ فری رجسٹریشن کروائیں ۔ چیمبر آف کامرس کے ممبران بھی اس سے جدید معلومات کے حصول کو یقینی بنا سکیں گے ۔ اس موقع پر چیف لائبریرین محمد عمران نے بتایا کہ‘‘ ای لائبریری’’ کا قیام پنجاب سپورٹس بورڈ اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے عمل میں لایا گیا ہے ،چھٹی جماعت سے لیکر پی ایچ ڈی لیول تک کے طلبا و طالبات بغیر کسی فیس کے اپنی رجسٹریشن کروا کر اپنی ضرورت کے مطابق ‘‘ای لائبری’’ کا استعمال کر سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں