شہری کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ پر وائرل کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں ملزموں سے لیپ ٹاپ ، میموری کارڈ اور غیر اخلاقی ویڈیو کی برآمدگی کے لئے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔ ایف آئی اے کے انسپکٹر نے ملزموں مستجاب اور عذیر کو ہتھکڑیاں لگا کر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عظیم بٹ کی عدالت میں پیش کر کے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی ۔ تفتیشی افسرنے بتایا کہ ملزم ڈی سی کالونی کے رہائشی ہیں جنہوں نے مدعی مقدمہ کے ایک عزیز کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ پر وائرل کی ۔ عدالت نے غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے اور اسے انٹر نیٹ پر وائرل کرنے کے رجحان میں اضافہ پر افسوس کا اظہار کیا اور دونوں ملزموں کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments