سکیورٹی وین میں سوار ہنڈی حوالہ کا کاروبار کرنیوالے چار ملزم گرفتار، ساڑھے 12 کروڑ روپے برآمد

گوجرانوالہ کامونکی ٹول پلازہ کے قریب ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی وین میں سوار ہنڈی حوالہ کا کاروبار کرنیوالے چار ملزموں کو گرفتارکرکے وین میں چھپائے گئے ساڑھے 12 کروڑ روپے برآمد کرلئے ۔اسسٹنٹ ڈائڑیکٹر ایف آئی اے ناصر مجید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائریکٹر ایف آئی پنجاب طارق رستم چوہان کی ہدایت ایڈیشنل ڈائریکٹرگوجرانوالہ احمد ناصر نے گوجرانوالہ میں غیر قانونی طور پر کرنسی اور حوالہ ہنڈی کے گھنائونے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے خفیہ اطلاع پر کامونکی ٹول پلازہ کے قریب ایک سکیورٹی وین کو روک کر تلاشی لی تو وین کے خفیہ خانوں سے بارہ کروڑ پچاس لاکھ روپے برآمد ہوئے ۔ملزم رقم لاہور سے گجرات لے جا رہے تھے ۔ گرفتار ملزموں میں وکی بٹ، افضل ، انس اور مدثر شامل ہیں ،ملزموں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔ان کے ساتھ جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں