کامونکی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، تفصیلات جان لیں

سٹی کامونکی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد سلمان سکنہ حاکم ٹاؤن ایمن آباداور عرفان ولد منظورسکنہ رسولنگر کامونکی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے2260گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کامونکی کے علاقہ میں منشیات فروشی کی اطلاع موصول ہونے پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے اے ایس پی کامونکے فاروق احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ اوسٹی کامونکی انسپکٹرطارق محمود و دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جہنوں نے تھانہ کی حدود میں مختلف جگہوں پر دوران ناکہ بندی مسمی عرفان کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا تودوران تلاشی ملزم کے قبضہ سے 1140گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ راجباہ روڈ پر محمد سلمان کے قبضہ سے1120گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔سٹی کامونکی پولیس کی اس کاروائی کے نتیجہ میں علاقہ میں منشیات کی سپلائی اور فروخت میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کامونکی انسپکٹر طارق محمود اور ان کی ٹیم کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی اور آئندہ بھی اسی طرح جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت مناسب کی۔سماجی حلقوں کی طرف سے بھی پولیس کی اس اعلی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں