چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ شرح خواندگی میں اضافہ اور غریب طلبا کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،
تعلیمی انحطاط کا شکار سرکاری سکولوں اور کالجوں کی بہتری کیلئے کے پی کے کی طرز پر انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔نجی سکول میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے تعلیمی شعبے کو نظر انداز کر کے تباہی سے دوچار کیا اور پاکستان خطے کے دیگر ممالک کی نسبت تعلیمی میدان میں بہت پیچھے رہ گیا ، پی ٹی آئی کی حکومت سرکاری اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی تقرری کر رہی ہے تاکہ سرکاری تعلیمی اداروں کودنیا میں رائج جدید نظام تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے ۔
Load/Hide Comments