مصر سے 306قبل مسیح کی حنوط شدہ 50لاشیں برآمد

مصر کے دارالحکومت کے جنوبی علاقے المنیا سے 306قبل مسیح سے تعلق رکھنے والے افراد کی 50حنوط شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپوٹس کے مطابق مصر سے سلطنت بطلیموس کے دور ( 330-305)قبل مسیح کی 50حنوط شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ سائنس دانوں کو یہ تاریخی ممیاں جنوبی مصر کے علاقے المنیا میں ایک تجرباتی سائٹ پر کھدائی کے دوران ملیں۔مصری وزارتِ نوادرات کا کہنا ہے کہ یہ 50حنوط شدہ لاشیں آثار قدیمہ کی سائٹ تونا الجبل سے 30فٹ گہری 4قبروں سے برآمد ہوئی ہیں جن میں سے 12لاشیں بچوں کی ہیں۔ حنوط لاشوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔ لاشیں سلطنت بطلیموس کے دور کی ہیں تاہم ان افراد کا تعلق شاہی خاندان سے نہیں تھا بلکہ ایسے شواہد ملے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا خاندان تھا۔کچھ حنوط شدہ لاشوں کو پٹیوں میں لپیٹا گیا تھا جب کہ کچھ کو تابوت میں محفوظ کیا گیا تھا۔ تمام لاشیں درست حالت میں ہیں جن سے تاریخ کے پراسرار اوراق کو سمجھنے کا موقع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں