18ویں ترمیم ختم کی گئی تو حکومت کا چلنا مشکل ہو جائیگا: دیوان شمیم ودیگر
بلاول بھٹو زرداری حکومت کیخلاف کسی بھی وقت لانگ مارچ کی کال دے سکتے ہیں اسلئے کارکن تیار رہیں، چیئرمین پی پی پی کے حکم پر رابطہ عوامی مہم کا آغاز کر دیا ہے ، کارکنوں کو متحرک کر کے پیپلز پارٹی کو مضبوط بنائیں گے ،پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر دیوان شمیم اختر ، نائب صدر پنجاب میاں اظہر حسن ڈار اور جنرل سیکرٹری ضلع گوجرانوالہ ارشادا للہ سندھو نے پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ، 18ویں ترمیم ختم کی گئی تو پی ٹی آئی حکومت کا چلنا مشکل ہو جائیگا، نااہل وزرا کی وجہ سے حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ،حکومت پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے کیونکہ آصف علی زرداری جب چاہیں گے مرکز ،پنجاب اور بلوچستان میں عدم اعتماد لاکر پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی حکومتیں تبدیل کر کے اپنے اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومتیں بنائیں گے ۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف مقدمہ اسلام آباد میں چلانا ناانصافی اور حکومت کی طرف سے انتقامی کارروائی ہے ۔