گوجرانوالہ: شریف برادران کی خدمات ناقابل فراموش: خرم دستگیر

سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ شریف برادران کی قومی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ،محض الزامات کی بنیاد پر نوازشریف اور شہباز شریف کو پکڑ کر پابند سلاسل کردیا گیا،ملک و قوم کی بے لوث خدمت کرنیوالوں کیساتھ مجرموں جیسا سلوک کرنا ناقابل فہم ہے ، نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے بلکہ ترقی یافتہ پرانے پاکستان کا بیڑہ غرق کرکے معیشت بھی تباہ کردی ہے ۔ مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی سے ملاقات کے بعد گوجرانوالہ میں مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی چھ ماہ کی کارکردگی صفر ہے ، مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقید کرنیوالے اپنی موت آپ مرجائیں گے ،مسلم لیگ ن ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، عوام دشمن اقدامات کی بدولت موجودہ حکومت جلد ہی اپنے گھر واپس لوٹ جائیگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں