سرکاری ڈیوٹی چھوڑ کر افسران کے گھروں کے کام کرنیوالے ملازمین کاخفیہ سروے ہوگا

سرکاری ڈیوٹی کے بجائے افسروں کے گھروں،کوٹھیوں اوردیگر پرائیویٹ سطح پر کام کرنے والے ملازمین بارے خفیہ سروے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی ،صوبائی حکومتوں نے وزیر اعظم عمران خاں کی ہدایات کے پیش نظر سرکاری اداروں کی کارکردگی اور عوام کی مشکلات ومسائل کے علاوہ محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کا منصوبہ تیار کرلیا ،حکومتی شخصیات اور سیاسی رہنما بھی سرکاری اداروں کی مانیٹرنگ کیلئے کام کرینگے جبکہ پولیس حکام کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ تھانوں میں سائلین کیساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کریں اور انکے مسائل پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے موقع پر حل کر نے کی کوشش کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں