ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے شیخ عامر رحمن کو چیئرمین جی ڈی اے کے عہدے پر دوبارہ بحال کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔
گزشتہ دنوں ہائیکورٹ نے چھ اضلاع کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے چیئرمینز کے نوٹیفکیشن میں ٹیکنیکل غلطی کا نوٹس لیکر گوجرانوالہ سمیت چھ اضلاع کے چیئرمینز کو ان کے عہدوں سے معطل کر دیا تھا اور اس سلسلے میں حکومت پنجاب سے جواب بھی طلب کر لیا تھا تاہم حکومت پنجاب نے قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین جی ڈی اے عامر الرحمن کی دوبارہ 4 اکتوبر 2018 سے بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ہائیکورٹ کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔
دوسری طرف بحالی کے بعد جی ڈی اے آفس پہنچنے پر ملازمین نے جشن منایا اور عامر رحمن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے انہیں مبارکباد دی۔
Load/Hide Comments