گوجرانوالہ: ریلوے افسروں نے سرکاری ملازمین کوذاتی ملازم بنالیا، عوام کااحتجاج

محکمہ ریلوے کے افسر سرکاری ملازمین کو ذاتی ملازم بنا کر گھریلو کام کاج لینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق درجنوں سرکاری ملازمین ریلوے افسروں کی کوٹھیوں میں کام کر کے تنخواہیں حکومتی خزانے سے وصول کر رہے ہیں جس کیخلاف عوامی و سماجی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے گوجرانوالہ ، وزیرآباد و دیگر سٹیشنوں کے افسروں کی کوٹھیوں’بنگلوں اور رہائش گاہوں پر چھاپے مارنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں