جنگلی و آبی پرندوں کے شکار پر دو مرحلوں میں پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔تیتر اور سی برڈز کا شکار15فروری جبکہ مرغابی ودیگر پرندوں کے شکار پر پابندی 31مارچ کو لگائی جائیگی ۔ تفصیلات کے مطابق سائبیریا، چین اور دیگر ممالک میں برف باری کے باعث مرغابی،نیلے ،بلے ،نڑی،مگ ودیگر آبی وجنگلی پرندے پاکستان،انڈیا ودیگر ملک کے دریاؤں،ندی نالوں کے علاوہ پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں آتے ہیں جس پر پنجاب حکومت نے تین ماہ قبل مرغابی ودیگر آبی و جنگلی پرندوں کا شکار کرنے کی مشروط اجازت صرف سرکاری چھٹی کے دن دی تھی جبکہ سی برڈز اور تیتر کا شکار کرنے کیلئے ہفتہ اتوار دو دن کیلئے اجازت جنوری میں دی تھی۔وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے کامونکی،نوشہرہ ورکاں،پنڈی بھٹیاں،سمبڑیال،شکرگڑھ،سرائے عالمگیر، منڈی بہاؤالدین،پھالیہ،قادر آباد سمیت پنجاب کی68تحصیلوں میں15فروری سے تیتر اور سی برڈز جبکہ31مارچ کو مرغابی ودیگر آبی وجنگلی پرندوں کا شکار کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments