تھانہ پیپلزکالونی نے سکول کے باہر سے کمسن بچی کو اغواء کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم محمد علی کو جھنگی سے گرفتار کیا گیا۔
ایس ایچ او محمد سرور کے مطابق ملزم نے گذشتہ روز فقیر پورہ کے سرکاری سکول کے باہر سے پہلی جماعت کی طالبہ کو اغواء کیا اور کتابیں دلانے کے بہانے ملزم بچی کو سائیکل پر بٹھا کر کرائے کے مکان میں لے گیا۔ جہاں اس نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم نے بچی کے والدین سے ٹیلیفون پر 25 لاکھ روپے تاوان بھی مانگا۔ ایس ایچ کا مزید کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتاری عمل میں آئی اور بچی کو بازیاب کروایا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم پہلے بھی اسی نوعیت کے تین واقعات میں ملوث ہے جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے تینوں واقعات میں بچیوں کو سکول کے باھر سے ہی اغواء کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Load/Hide Comments