گوجرانوالہ سے وزیر اعلی پنجاب کون ہوگاِ؟ رابطے تیز ہوگئے، تفصیلات جان لیں

تحریک انصاف گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے چار قومی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز نے پنجاب سطح کے اہم عہدوں کے حصول کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے بعض نے حکومتی کمیٹیوں میں شمولیت پر آمادگی کا اظہار کردیا جبکہ حالیہ انتخابات میں سپورٹ نہ کرنیوالے پارٹی کے سابق عہدیداروں اور رہنماؤں کو حکومتی کمیٹیوں میں نوازنے کی مخالفت کردی اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کی فہرست بھی فراہم کردی ہے جنہوں نے الیکشن میں ٹکٹ ہولڈرز کی مخالفت کی اور انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کیلئے چودھر ی صدیق مہر ،چودھری احمد چٹھہ ،رانا بلال اعجاز کے نام زیر غور ہے جبکہ علی اشرف مغل بھی عہدہ کے حصول کیلئے رابطے بڑھانے لگے ہیں ۔ میاں طارق محمود پارٹی کی صدارت اور پنجاب کی سطح پر حکومتی کمیٹی لینے میں دلچسپی لے رہے ہیں جبکہ رانا نذیر احمد خان نے مرکزی حکومت سے رابطے تیز کردیئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں