وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد احمد چوہدری نے کہا کہ سپرایشیا کی مصنوعات انٹرنیشنل معیار سے کم نہیں اور سپرایشیا گروپ ملکی معیشت میں بڑا اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سپرایشیا کی نئی آٹومیٹک واشنگ مشین کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو حاجی محمداشرف، منیجنگ ڈائریکٹر حاجی محمدافضل، ڈائریکٹرز محمد فیصل افضل، عمراشرف، علی اشرف مغل اوردیگر بھی موجودتھے ۔ چیف ایگزیکٹو حاجی محمداشرف نے سپرایشیا کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ہمیشہ صارف کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے مصنوعات بنائی ہیں اسی لئے آٹو میٹک واشنگ مشین کی وسیع رینج متعارف کروا رہے ہیں جو 100فیصدجاپانی ٹیکنالوجی کی وجہ سے بجلی کی بچت بھی کرتی ہیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments