گوجرانوالہ: خواتین کا بھی انسانی سمگلروں کی سب ایجنٹس ہونے کا انکشاف

ضلع میں انسانی سمگلنگ کو بریک نہ لگ سکی ، ریجن میں خواتین کا بھی انسانی سمگلروں کی سب ایجنٹس ہونے کا انکشاف ہواہے ، ایک ماہ کے دوران سیشن عدالتوں نے 1ہزار سے زائد درخواستوں پر ایف آئی اے کو انسانی سمگلروں کیخلاف انکوائری کے احکامات جاری کئے جبکہ ڈیڑھ ہزار کے قریب درخواستیں دائر کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے کی جانب سے اقدامات کے باوجود غیر قانونی دھندا میں کوئی کمی نہیں ہو رہی ۔ شہریوں عدنان ، کامران ، منیب، عنصر اور امتیاز وغیرہ نے عدالت میں دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ انسانی سمگلروں نے انہیں اور انکے بیٹوں وغیرہ کو بیرون ممالک بھجوانے کے سنہرے خواب دکھائے اور سفری دستاویزات چھین کر ایران کے راستے ترکی بھجوایا گیا ۔ سمگلروں نے مختلف علاقوں میں خواتین کو سب ایجنٹس بنا رکھا ہے جو دیہاتی خواتین کو اپنے جال میں پھنسا کر انکے بیٹوں کو بیرون ممالک بھجوانے کیلئے آمادہ کرتی ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی جانب سے عدالتوں میں بھجوائے گئے کمنٹس میں کہا گیا کہ شہریوں نے ایف آئی اے کو درخواستیں نہیں دیں جس کی وجہ سے مقدمات درج نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں