گوجرانوالہ راہوالی:عرصہ دراز سے بند گندا نالہ مکینوں کیلئے وبال جان

یو سی 30میں صفائی و نکاسی آب کا نظام ناقص ہونے پر عرصہ دراز سے بند گند انالہ علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا ،مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نالہ کی صفائی کی شروع کرادی۔ ترگڑی روڈ کے رہائشیوں شاہد حسین ،اشفاق احمد ،رفاقت قصائی، جمیل بٹ ،محمد ریاض چیمہ ،حاجی محمد یوسف، حاجی معراج دین، رانا طیب ،وارث علی ،ملک نعیم، ملک قیصر ودیگر نے چیئرمین یوسی کی عدم توجہی پر احتجاج کرتے ہو کہا کہ ترگڑی روڈ کا مین نالہ صفائی نہ ہونے پر عرصہ دراز سے بند پڑا ہے ، پانی راستوں میں کھڑا ہو کر تالاب کا سماں باندھ دیتا ہے جہاں سے راہگیروں ،موٹر سائیکل ،سائیکل سواروں کا گزرنا محال ہے ۔مظاہرین نے کہا کہ متعدد بار مقامی چیئرمین کو آگاہ کیا گیا مگر کوئی اثر نہیں لیا جاتا حلقہ میں درپیش تمام مسائل چیئرمین کی عدم توجہی کا نتیجہ ہیں۔ چیئرمین سے مطالبہ ہے کہ یونین کونسل کی سطح پر ملنے والے فنڈز کو استعمال کر کے نالہ کواز سر نو تعمیر کیا جائے اور پانی کے بہاؤ کی راہ میں آنیوالی رکاوٹوں کو دور کر کے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں