تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے سابق صدر رانا نعیم الرحمن خاں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطہ میں پائیدار امن کی ضمانت ممکن نہیں ہے ، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر بھارتی فوج کے بے پناہ مظالم آزادی کشمیر کی تحریک کو دبا نہیں سکے ، مسئلہ کشمیرپر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، مسئلہ کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری مسلمانوں کو حق خود ارادیت دینا ہے ، کشمیری مسلمانوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔ادھر تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے سابق نائب صدر جواد حسن منج نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے لہو سے آزادی کے چراغ جلائے ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف کر کے کشمیری عوام کو آزادی کے بنیادی حق سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کر کے کشمیری عوام کی بھرپور ترجمانی کر رہی ہے ۔ ادھر تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے رہنما قاسم اکرم وڑائچ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو پٹڑی پر چڑھا دیا ہے جس کے عنقریب مثبت اثرات آنا شروع ہو جائیں گے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments