اپنے آپ کو منوانے کے لئے جدید تعلیم کا حصول انتہائی ضروری ہے، خرم دستگیر خان

سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ دنیا میں تعلیم یافتہ قومیں ہی معاشرے میں بہتر مقام حاصل کرتی ہیں، اساتذہ کرام بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اپنی پوری توانائیاں صرف کریں، تبدیلی انتشار،الزام تراشی کے بجائے عملی اقدامات سے آتی ہے ، ملک وقوم کی تعمیر وترقی کیلئے آنے والی نسلوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا ،اقوا م عالم میں اپنے آپ کو منوانے کے لئے جدید تعلیم کا حصول انتہائی ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرید ٹاؤن گلہ زاہد پرویز والا میں نجی سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں تعلیمی میدان میں انقلابی اصلاحات کیں اور سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کیں ،میاں شہباز شریف کے تعلیم دوست اقدامات پر پنجاب کے عوام اور طلبا آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں