صدر چیمبر آف کامرس عاصم انیس ،نائب صدر مصطفے ٰ شکیل اور سابق صدر حاجی شکیل شیخ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ملک کا پانچواں بڑا صنعتی شہر ہے لیکن ترقی کے لحاظ سے اسے نظر انداز کیا گیا ہے ،شہر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اختلافات ختم کرکے متحد ہونا ہوگا، صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوِئے انہوں نے کہا کہ 800 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ ہونے کے باوجود اس شہر کو نظر انداز کیا جارہا ہے ، گوجرانوالہ میں اب تک یونیورسٹی بن سکی ہے نہ ڈرائی پورٹ جبکہ نارووال جیسے چھوٹے شہرمیں یونیورسٹی تک بن چکی ہے ،اگر گوجرانوالہ میں موٹر وے بن جائے تو فیصل آباد کو تین اطراف سے لنک کیا جاسکتا ہے ، اکنامک زون کا گوجرانوالہ میں ہونا بہت ضروری ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments