حکومت کومسائل کے حل سے غرض نہیں :جماعت اسلامی

نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنچاب بلال قدرت بٹ نے کہاکہ عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی بھرپور جدوجہد کر رہی ہے ،کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے پاکستان میں حج اخراجات میں اضافہ کرکے یہ ثابت کردیا گیاہے کہ حکومت کو عوامی مسائل اور ان کے حل سے کوئی غرض نہیں ۔جماعت اسلامی پی پی55کھیالی میں فہم قرآن کلاس کی اختتا می تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکمران پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے بجائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کررہے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کی حج پالیسی منظورہونے سے حج ایک لاکھ 57ہزارروپے فی کس مہنگاہوچکا ہے ،دنیابھر کے مسلم اور غیر مسلم ممالک دینی فریضہ کی ادائیگی کے لیے مسلمانوں کو بہترین سہولیات اور آسانیاں فراہم کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے پاکستان میں حج اخراجات میں اضافہ کرکے یہ ثابت کردیا گیاہے کہ حکومت کو عوامی مسائل اور ان کے حل سے کوئی غرض نہیں۔ اس مو قع پر محمد سلیم بٹ ،فیض الحق ہاشمی ،محمد ارشد خلجی ،اکمل جاویدہاشمی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں