واسا حکام کی مبینہ غفلت کے باعث متعدد علاقے گٹروں کے گندے پانی میں ڈوب گئے ’کئی علاقوں میں شہریوں نے واساحکام کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین واسا اورمحکمہ کے دیگر افسروں کی مبینہ غفلت کے باعث لوہیانوالہ، ماڈل ٹاؤن، ونیہ والا، نگری احمد شاہ، مونجی گراؤنڈ، قمر گڑھ، پسرور روڈ، فتومنڈ، عثمان کالونی، علی آباد، نیشنل ٹاؤن،عرفات کالونی بازار نمبر 1 اور دیگر علاقوں میں کئی روز سے گٹر بند ہیں اور گٹروں کے گندے پانی سے گلیاں ، محلے اور بازار ڈوب گئے ہیں جبکہ مساجد کے سامنے بھی گندے پانی کی وجہ سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،درجنوں شہری روزانہ کی بنیاد پر واسا حکام کو شکایات درج کروارہے ہیں لیکن واسا انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی جس کیخلاف فتومنڈ، مونجی گراؤنڈ اور دیگر علاقوں میں شہریوں نے واسا حکام کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین واسا گٹروں کے گندے پانی سے شہریوں کو نجات دلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments