ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے 25لاکھ تاوان کیلئے کمسن بچی کو اغوا کرنے کے مقدمہ میں ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ، پیپلز کالونی پولیس نے ملزم محمد علی کو ہتھکڑی لگا کر ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا تھا ۔ پولیس نے مجسٹریٹ کو بتایا کہ ملزم نارووال میں امام مسجد ہے جس نے پیپلز کالونی کے علاقہ فقیر پورہ سے پہلی جماعت کی طالبہ آمنہ کو اغوا کیا اور والدہ سے موبائل فون پر 25لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا ۔ دوسری طرف بچی کو ایک روز میں بازیاب کروانے پر سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر معین کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو انعامات دئیے گئے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments