حکومت پاکستان نے معروف صنعتکارنجم رؤف مغل کو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے بورڈ آف مینجمنٹ کا رکن نامزد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔
نجم رؤف مغل کی نامزدگی تین سال کیلئے کی گئی ہے اوروہ نیوٹیک کے 9پرائیویٹ ممبران میں شامل ہونگے ۔ وہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبراورآل پاکستان پمپس اینڈ موٹرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے بانی رکن ہیں جبکہ گولڈن ڈائنامکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔
Load/Hide Comments