چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل ضلع گوجرانوالہ خالد عزیز لون نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام میں وکلا برادری نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ وکلا کمیونٹی کو ترجیح دی ہے ، معاشرتی برائیوں ،اداروں کی بہتری کیلئے وکلا نے ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دیا ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں خوشحالی کادور شروع ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر پنجاب بار کونسل سعید بھٹہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد میں سردار عبدالماجد ،اشرف بھٹہ ، اشرف کھوکھر،، حق نواز چیمہ،میاں بابر، چودھری سلیم،شکیلہ سلیم رانا اور دیگر شامل تھے ،خالدعزیزلون نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ، عوام کوتعلیم وصحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments