ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے اسسٹنٹ کمشنرز،سب رجسٹرار ،تحصیلداروں اور اراضی ریکارڈ سنٹرز کے افسروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کی ہدایات کی روشنی میں تمام حکومتی ٹیکسز کی 100فیصد ریکوری کیلئے فیلڈ افسروں سے مل کر بھرپور اقدامات کیے جائیں ۔اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈسنٹرز پر آنے والے سائلین کو خدمات کی فراہمی مقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے اور جہاں عملہ و افسروں کی کمی ہے وہاں ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے جس سے روزانہ کی بنیاد پر سائلین کے کیسز کو نمٹایا جا سکے ۔ سرکاری سطح پر دی جانے والی خدمات کی فراہمی میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اوراس سلسلہ میں کسی سے کوئی نرمی نہ برتی جائے ۔دوسری طرف تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز نے ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر سے ملاقات کی اور شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر چلنے کا اعادہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے ٹکٹ ہولڈرز کی مشاورت سے مسائل حل کرنے اور ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کروائی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments