حکومتی خزانہ خالی ہونے ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسروں کی عدم توجہی کے باعث میونسپل کارپوریشن کی32 ڈسپنسریوں میں ادویات اور طبی سہولیات ناکافی ہیں اور خستہ حالی کے باعث شہریوں نے سرکاری ڈسپنسریوں کا رخ کرنا چھوڑ دیا جبکہ نصف ڈسپنسریوں میں ڈاکٹرز تک تعینات نہیں ہوسکے ، پی ٹی آئی رہنماؤں کو ڈسپنسریوں کی حالت زار بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جس پر بیشتر نے اپنے اپنے حلقوں میں ڈسپنسریوں کی اپ گریڈیشن اور ادویات کی فراہمی پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے شہری حلقوں میں شامل تمام ٹکٹ ہولڈرز کااجلاس چند روز قبل منعقد کیا تھا جس میں شہر کی تمام سرکاری ڈسپنسریوں کی خستہ حالی پرسیرحاصل بحث کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق خستہ حالی کے باعث عوام نے سرکاری ڈسپنسریوں میں جاناچھوڑدیاہے ۔شہریوں کاکہناتھاکہ اعلیٰ حکام کو صحت کی سہولیات پر فوری توجہ دینی چاہئے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments