پولیس خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزموں کیساتھ مل گئی، تفصیلات جان لیں

تھانہ کامونکی پولیس خاتون سے زیادتی کرنے اور بال کاٹنے والے ملزموں کے ساتھ مل گئی اور متاثرہ ماں بیٹی کو ملزموں سے صلح کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے ، ایک ہفتہ سے گرفتار ملزموں کی مثل میں گرفتار ی بھی نہیں ڈالی۔
سیالکوٹ کے علاقہ موضع پکی کوٹلی کی خاتون ساجدہ بی بی نے بتایا کہ 2جنوری کو میں اپنی بیٹی 31 سالہ عاصمہ مشتاق زوجہ اعجاز نذر کے ہمراہ دربار بابا رومی شاہ سے واپس آکرکامونکی کے قریب روڈ پر گاڑی کا انتظار کررہی تھی کہ پانچ نامعلوم افراد کیری ڈبہ پر آکر میری بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے اور16روز اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ،اس دوران میرے سر کے بال بھی کاٹ دیئے اور تشدد کانشانہ بناتے رہے ، تھانہ کامونکی پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزموں شاہزیب علی اور سلامت علی کو گرفتار کرلیا مگر ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ملزموں کی مثل میں گرفتاری نہیں ڈالی بلکہ ایس ایچ او اورتفتیشی دباؤ ڈال رہے ہیں کہ صلح کرکے پیسے لے لو ورنہ مقدمہ خارج کردیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں