گوجرانوالہ: جامع مسجد انوارِ مدینہ چھچھر والی ،سی پی اوآفس میں کھلی کچہریاں

جامع مسجد انوارِ مدینہ چھچھر والی اورسی پی اوآفس میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاگیا۔ سی پی اورڈاکٹر معین مسعود اور ایس ایس پی آپریشنز ثاقب سلطان نے عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مجاز افسروں کو فوری احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی پی او نے کہاکہ منشیات فروشی ونوشی قابل تعزیر جرم ہے ۔ آتشبازی ،ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ جان لیوا کھیل ہیں اورکسی کو اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ کا ذمہ دار کوئی ایک نہیں بلکہ ہم سب ہیں ۔اس موقع پر ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن سرکل احسان اللہ، ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن محمد اصغر اعوان و دیگر بھی موجود تھے ۔ ادھر سی پی اوآفس میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمسعودمعین نے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی پولیس تک رسائی کو آسان بنانا اور شائستگی سے ان کے مسائل دریافت کرکے بروقت کارروائی کرنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں