گوجرانوالہ: ریاست مدینہ کے دعویداروں نے سفر مدینہ دشوار بنا دیا :غلام دستگیرخان

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے سفر مدینہ دشوار بنا دیا ،محدود آمدن رکھنے والے افراد کیلئے حجاز مقدس کا سفر خواب بن جائیگا ،سینماؤں کی بحالی پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں تو حج پر سبسڈی کیوں نہیں دی جارہی، اسلامی جمہوریہ پاکستان پر یہودی لابی مسلط کر دی گئی ہے ۔اپنی رہائشگاہ پر میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام، ایم پی اے چودھری اشرف علی انصاری اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی اقتصادی اور معاشی میدان میں ناکامیوں کا تسلسل قوم کیلئے باعث تشویش ہے ، کشکول توڑنے کے دعوے داروں نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے کارکن حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں