گوجرانوالہ: پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام نظر آتی ہے، ایس اے حمید

چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر، پولیس اور انتظامیہ پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے خونی کھیل کا مکمل خاتمہ کریں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کریں ۔ مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ دھاتی ڈورکے استعمال سے بجلی کی ٹرپنگ شہریوں کیلئے مشکلات پید ا کرتی ہے ، پوش علاقوں سمیت شہر بھر میں کھلے عام پتنگ و ڈور کی فروخت اور پتنگ بازی جا ری ہے جبکہ پولیس پتنگ و ڈور کی خرید و فروخت اورپتنگ بازی کا خاتمہ کرنے میں ناکام نظرآرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں