نواز شریف کو ہسپتال لے جا حکمرانوں نے ڈرامہ رچانے کی کوشش کی، خرم دستگیر

سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت کو عوامی حقوق پامال کرنے کسی صورت اجازت نہیں دینگے ، نااہل حکومت نے چھ ماہ میں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنایا لیکن ناتجربہ کار اور کٹھ پتلی حکومت نے مسلم لیگ ن کی تمام محنت پر پانی پھیر دیا ہے ۔ چھ ماہ میں ملک میں تعمیر وترقی اور عوامی فلاح وبہبود کا کوئی منصوبہ شروع نہیں ہوسکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر ڈپٹی میئر رانا مقصود احمد ،مسلم لیگی رہنما میر مقصود و دیگر کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر یوسی چیئرمین عاطف مقصود بٹ، اقلیتی چیئرمین عاطف عزیز دل ودیگر بھی موجود تھے ، انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے میاں نواز شریف کو ہسپتال لیجاکر ڈرامہ رچانے کی کوشش کی، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور دیگر قیادت حکومتی منفی ہتھکنڈوں سے نہیں گھبرائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں