نوشہرہ ورکاں میں منعقدہ کھلی کچہری کا مکمل احوال جان لیں

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرمیونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد ،ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کو عملدرآمد کے احکامات بھی جاری کیے ،کھلی کچہری میں سائلین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے تحریری اور زبانی اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے ڈپٹی کمشنر اور کھلی کچہری میں شریک افسران کو آگاہ کیا ۔
کھلی کچہری میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران (سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عتیق الرحمن،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز شاہد عباس،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں ماجد بن احمد،سی ای او ایجوکیشن محمد فاروق،ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید،واسا،گیپکو،سوئی گیس،میونسپل کمیٹی،لینڈ ریکارڈ،ریونیو،محکمہ انہار،محکمہ صحت ،روڈز،بلڈنگز،سپورٹس)اور دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی اور تحصیل کے افسران بھی موجود تھے۔
مجموعی طور پر 9درخواستیں تحریری طور پر موصول ہوئیں جن میں سے 4محکمہ ریونیو اور لینڈ ریکارڈ سے متعلقہ تھیں،3محکمہ ایجوکیشن ،1محکمہ صوئی گیس اور 1میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں سے متعلقہ تھیں۔شکایات میں گیس پریشر کی کمی،شاہرہ عام کو واگزار کروانے،اساتذہ کے بقایا جات کی ادائیگی،50فیصد پروموشن کوٹہ کی نظر اندازی،مسجد کی جگہ کی واگزاری،زمین کا قبضہ اور قبرستان کے لیے مختص جگہ کو واگزار کروا کے قبرستان انتظامیہ کے حوالے کرنے کی درخواست کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو موقع پر عملدرآمد کے احکامات جاری کیے اور درخواستوں کو مخصوص نمبرز لگا کر متعلقہ افسران کے سپرد کیا اور انہیں سختی سے تنبیہہ کی گئی کہ ایک ہفتہ کے اندر عملدرآمد کرتے ہوئے رپورٹ ڈپٹی کمشنر دفتر کو ارسال کی جائیں ،حقائق کے برعکس رپورٹس پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔شہریوں کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کے احسن ا قدام کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں