چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل سے خصوصی گفتگو، 1200 سے زائد شکایات کی تفصیلات جان لیں

چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل ضلع گوجرانوالہ خالد عزیز لون نے کہا کہ مختلف سرکاری محکمہ جات کیخلاف1200 سے زائدشکایات موصول ہوچکی ہیں جن میں سب سے زیاد ہ شکایات محکمہ پولیس ،ہیلتھ اور تعلیم کے خلاف ہیں ، پولیس سے متعلق شکایات کو نمٹانے اورعوامی مسائل کے حل کیلئے ایس ایس پی آپریشنز ثاقب سلطان کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ،محکمہ تعلیم اور صحت کی خفیہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،تعلیمی اداروں اور ڈسپنسریوں ،ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے شکایات سیل کے ممبرز اورکارکنوں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں جو ویڈیوز اور شواہد جمع کرکے رپورٹ ارسال کریں گے ۔
جی نیوز فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں کرپشن ،بد عنوانی اور لوٹ مار کی روک تھام کیلئے خفیہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، پارکنگ پلازہ سمیت کمرشل عمارتوں کی پارکنگ سٹینڈز کی غنڈہ گردی کے شواہد اور اضافی سرچارج کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے ، سرکاری اداروں میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائیگااور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں