چیف ایگزیکٹو آفیسر و منیجنگ ڈائریکٹر جی ڈبلیو ایم سی عتیق الرحمن کا ڈنگا پھاٹک ،شیخوپورہ روڈ،حافظ آباد روڈ،اندرون شہر اور جی ٹی روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے شہر میں صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار ،ڈنگا پھاٹک پر کوڑا کرکٹ کے پوائنٹ کو ختم کرنے اور ریلوے ٹریک کے ساتھ صفائی اور شجرکاری میں مصروف ورکرز کو شاباش دیتے ہوئے ان کے جذبے اور محنت کو سراہا اور کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کے لیے محدود اور دستیاب وسائل میں بہترین پرفارم کریں گے۔اس موقع پر چےئرمین یونین کونسل نمبر 2ڈاکٹر عمر نصیر اور معززین علاقہ بھی موجود تھے ،شہریوں اور معززین علاقہ نے منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو خوب سراہا اور کہا کہ بخاری روڈ ریلوے لائن سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو ختم کروانا قابل تحسین اقدام ہے جس سے علاقہ کے عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا ۔اہل علاقہ نے صاف کیے گئے پوائنٹ پر پھولدار اور پھلدار پودے لگوانے کے اقدام کو خوب سراہا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے مل کر اس پوائنٹ کو صاف ستھرا رکھیں گے تا کہ دوبارہ صفائی کی صورتحال خراب نہ ہو اور علاقہ کی خوبصورتی برقرار رہے ۔
منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او جی ڈبلیوایم سی نے کہا کہ فرض شناسی اور قومی خدمت کے جذبے سے فرائض سرانجام دینے والے ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں اور ایسے ورکرز کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی انہوں نے اسسٹنٹ منیجر آپریشنز محسن نذیر چیمہ اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں شاباش دیتے ہوئے فرداً فرداً تمام سینٹری ورکرز سے مصافہ کیا اور کہا کہ اسی خدمت کے جذبے کے ساتھ وہ فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں ۔
Load/Hide Comments