پنجاب کے 33 سرکاری محکمہ جات کی ضلعی سطح پر کمیٹیوں کی سربراہی کیلئے پی ٹی آئی گوجرانوالہ کے 800 رہنمااور کارکن میدان میں آگئے سرکاری محکمہ جات میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو نوازنے کیلئے مقامی ٹکٹ ہولڈر اور رہنماؤں کی مشاورت سے فہرست کی تیاری آخر ی مراحل میں داخل ہوگئی ، کارکنوں کی بڑی تعداد کی جانب سے درخواست فارم جمع کروانے سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو فیصلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ، حتمی فہرست تیار کرکے پنجاب حکومت کوچند روز میں ارسال کردی جائے گی، حکومتی اداروں کی چیئرمین شپ کیلئے پی ٹی آئی کی قیادت نے میرٹ تیار کرلیا چیئرمین کیلئے کم از کم انٹر میڈیٹ تعلیم لازمی قرار دی گئی جبکہ وائس چیئرمین اور ممبران کیلئے کوئی تعلیم مقرر نہیں۔ پی ٹی آئی کے کسی بھی ٹکٹ ہولڈرز کو حکومتی محکمہ کا چیئرمین نہیں بنایا جائیگا تاہم بعض ٹکٹ ہولڈرز نے اپنے اپنے قریبی رشتہ داروں کے نام کمیٹیوں میں شامل کرالئے ہیں ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 33 سرکاری محکمہ جات کی مانیٹرنگ اور انتظامی امور سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو نوازنے کا منصوبہ بنایا جس کیلئے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں کی مشاورت سے کارکنوں سے درخواستیں طلب کرنا شروع کی اس سلسلہ میں مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ابتدائی مرحلہ میں 33 کمیٹیوں کی ضلعی سطح پر سربراہی کیلئے 800سے زائد امیدوار وں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں ۔ذرائع کے مطابق سرکاری محکمہ جات کے چیئرمین ،وائس چیئرمینز اور ممبران کی تعیناتی کیلئے حتمی فہرست چند رو ز میں پنجاب حکومت کوارسال کردی جائیگی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیئےجائیں گے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments