5غیرقانونی پٹرول پمپس سیل ،سامان قبضے میں لے لیاگیا

اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)طارق حسین بھٹی کا غیر قانونی منی پیٹرول پمپس اور تیل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،شہر کے مختلف علاقوں میں 5پیٹرول پمپس سیل۔
غیر قانونی گیس ری فلنگ شاپس اور منی پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی ہدایت پر کی گئیں تا کہ پیٹرول کی غیر قانونی اور کھلے عام فروخت کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے اور کسی بھی حادثے سے بچاؤ کے لیے قبل از وقت اقدامات کیے جا سکیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)طارق حسین بھٹی نے غیر قانونی منی پیٹرول پمپس اور تیل ایجنسیوں (بلال ولد عبدالرزاق کشمیر روڈ،عبداللہ حارث ولد محمد ریاض گھوڑا دور روڈ،ملک قاسم ولد ذوالفقار فقیر پورہ،محمد امجد ولد مبارک علی کنگ مال روڈ،کاشف ولد آصف کھیالی شاہ پور )میں واقع 5غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کو خلاف ورزی کی بنا پر سیل کر دیااور سامان قبضے میں لے لیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے تمام غیر قانونی فلنگ سٹیشنز اور منی پیٹرول پمپس چلانے والوں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ رضا کارانہ طور پرغیر قانونی کام کو فوری طور پر ترک کر دیں بصورت دیگر سامان ضبط اور مقدمات کا اندراج بھی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں