جہیز فنڈ تعلیمی وظائف ڈیتھ گرانٹ کی 5 ہزار درخواستیں 3 سال سے زیر التوا

ورکر ویلفیئر بورڈ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے 5ہزار کے قریب جہیز فنڈ، تعلیمی وظائف اور ڈیتھ گرانٹ کیلئے بھجوائی گئی درخواستیں تین سال سے التوا کا شکار ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ، گجرات ، منڈی بہا ؤ الدین،حافظ آباد،سیالکوٹ اور نارووال کی ہزاروں فیکٹریوں،کارخانوں ونجی اداروں میں7لاکھ سے زائد افراد کام کرتے ہیں لیکن رجسٹرڈ مزدوروں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے ۔ ورکر ویلفیئر بورڈ صنعتی کارکنوں کو بیٹی کی شادی پر ایک لاکھ روپے جہیز فنڈز،بچوں کو سکالر شپ کی مد میں ایف اے کیلئے 1600،بی اے کیلئے 30ہزار اور ماسٹر ڈگری کیلئے 42ہزار روپے سالانہ سکالر شپ جبکہ ورکر کے وفات پاجانے پر بیوہ اور اسکے بچوں کو5لاکھ روپے ڈیتھ گرانٹ دی جاتی ہے ۔ ورکرزویلفیئر بورڈ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے گوجرانوالہ میں جہیز فنڈزکی560،سکالر شپ کی977،ڈیتھ گرانٹ کی90سمیت ڈویژن کی5ہزار سے زائددرخواستیں تین سال سے التوا کا شکار ہیں اورمتاثرین کے باربار دفاتر کے چکر لگانے کے باوجودانہیں ادائیگی نہیں ہو رہی ۔مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تین سال سے کسی قسم کا فنڈ نہیں ملا ،اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیکر عملدرآمدکراوائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں