راہوالی: پولیس سے مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار، تھانیدار نے جان کیسے بچائی؟ جان لیں

پولیس پارٹی پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا ،ہاتھ پر خنجر مار کرکانسٹیبل کی انگلیاں زخمی کر دیں جبکہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا جسے گر فتار کر لیا گیا ،تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں تھانیدار نے اپنا خون دیکر جان بچالی ۔ پو لیس نے کوٹ شاہاں روڈ پر ڈاکوئوں کی موجود کی اطلا ع پر کا رروائی کی تو ایک ملزم نے خنجر سے حملہ کردیا جو اہلکار عزیز کے ہاتھ پر لگا جس سے انگلیاں شدید زخمی ہوگئیں، دیگر اہلکار شہر یار عرف شیری ساکن سلیم پورہ کو قابو کرنے لگے تو اس نے پولیس پارٹی پر فائر کر دیا جو اسکے اپنے ہی ساتھی ڈاکو مبشر ساکن سلیم پورہ کی گردن پر لگا جس سے شدید زخمی ہوگیا ، حالت بگڑ نے پر فوری ہسپتال پہنچادیا گیاجہاں تھانیدار علی بہادر نے ملزم کو اپنا خون دیا ۔ شہریار عرف شیری، ارسلان ساکن زاہد کالونی ،مقبول گجررات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔زخمی پولیس کانسٹیبل عزیز احمد و ڈاکو مبشر عرف بشری ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے مقابلے کا مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں