گوجرانوالہ: جعلی عامل نے خاتون کو بچوں سمیت اغواء کرلیا

دم کرنے کے بہانے جعلی عامل خاتون کو بچوں سمیت اغوا کرکے لے گیا۔ گزشتہ روز سلامت پورہ کے محنت کش ملک رمضان کی بیوی ثو بیہ بی بی گیارہ سالہ بیٹے عثمان اور چودہ سالہ بیٹی مہک کے ہمراہ محلہ میں عامل آصف سے دم کرانے کیلئے گئی ، اس دوران آصف نامی جعلی عامل ثوبیہ اور اس کے دونوں بچوں کو تین ساتھیوں کی مدد سے زبردستی کیری ڈبہ میں ڈال کر لے گیا۔ دوسری طرف سٹی کامونکی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں