گوجرانوالہ میں جرمن شیفرڈ ڈاگ کلب کی جانب سے کتوں کے مقابلہ حسن کا میلہ سجا ،جس میں 80سے زائد جرمن شیفرڈ نسل کے کتوں نے حصہ لیا۔جرمن شیفرڈ جسامت اور خصوصیات میں سب سے منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ قد کاٹھ میں بھی شاندار ہوتے ہیں۔ڈاگ شو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈاگ شو میں بھورے جرمن شیفرڈ سب کی توجہ کا مرکز رہے ۔ جرمن شیفرڈ کے جلوئوں سے نہ صرف ججز بلکہ شہری بھی لطف اندوز ہوتے رہے ۔ڈاگ شو میں جج کے فرائض جر من کے مسٹر لوتھر کول نے سر انجام دیئے ۔ شو میں حصہ لینے والے جرمن شیفرڈ کے مالکان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بڑے ناز ونخرے کے ساتھ ان کتوں کو پالا ہے اور وہ ان کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ جرمن شیفرڈ اپنی چستی اور سونگھنے کی تیز حس کی وجہ سے ریکی ، انسداد منشیات اور آفات سے نمٹنے میں بھی کارگر ہیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments