پولیس نے مختلف سیکیورٹی اداروں کی مدد سے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا جو گزشتہ رات سے صبح سویرے تک جاری رہا۔ سرچ آپریشنز ضلع گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں کیا گیا جس کے تحت درجنوں مشکوک افراد کی تلاشی لی گئی اور ان کے کوائف چیک کئے گئے۔ اس دوران بھاری مقدار میں منشیات، ناجائز اسلحہ، پتنگیں اور ڈوریں بھی برآمد کی گئیں جن کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ درجنوں مشکوک افراد حراست میں لے کر ان کے کوائف و ریکارڈ کی چیکنگ کی گئی اور موقع پر بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رہاکردیا گیا۔ پولیس نے ہوٹلوں میں ٹھہرے اشخاص کی بھی تصدیق کی۔ سرچ آپریشن میں درجنوں پولیس اہلکاروں اور افسران نے حصہ لیا جس کا حکم سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود نے دیا تھا
Load/Hide Comments